اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے امریکی ـ صہیونی سازش کے تحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی پر مبنی فلم کی مذمت میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے عالم اسلام میں اس سازش کے تحت ہونے والے احتجاجی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو مسلمانان عالم کی طرف سے ان سے بھی زیادہ سخت اقدامات کی توقع رکھنا چاہئے
آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی کے پیغام کا متن:
بسم الله الرحمن الرحيم
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی طرف سے ایک فلم بنائی گئی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی اور توہین پر مشتمل ہے اور تمام مسلمانوں کے غم و غصے اور احتجاج کا سبب بن گئي ہے۔ ہم بھی اس فلم کی شدید مذمت کرتے ہيں اور اعلان کرتے ہیں کہ مسلمانان عالم اس طرح کے شیطانی اقدامات کے سامنے ہرگز چین سے نہيں بیٹھیں گے اور امریکیوں کو اس سے بھی زيادہ شدید اقدامات کی توقع رکھنا چاہئے۔
جسین نوری ہمدانی
.............
/110